اپر چترال: محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)بھارت نے آج سے 76 سال پہلے زور زبردستی کشمیر پر تسلط قائم کیا۔

76 سال گزرنے کے بعد بھی بھارت کی مظلوم کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ہر سال ہزاروں معصوم کشمیری بھارتی ظلم جبر کے ذریعے شہید ہوتے ہیں۔

5فروری کے مناسبت سے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپرچترال میں بھی اس دن کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہ عدنان مہمان خصوصی جبکہ مقدس خان DDEO اپر چترال صدرمحفل تھے

ازیں علاوہ ADO،o رحمت علی خان ، افضل شاہ، SDPO مولائی شاہ ، سکول ھذا کے سابق پرنسپل مقصد علی اور لاین ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے نمائندگان ، اساتذہ کرام اور طلباء   نے شرکت کی۔

أغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی سکول کے طلباء نے نعت شریف , انگریزی اور اردو میں تقاریر پیش کئیں۔

مہمان خصوصی اور صدر محفل نے کشمیر پر بھارتی بے جا تسلط کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے یہ مسلہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کامطالبہ کیا۔

اخر میں کشمیر کی أزادی اور ملکی استحکام کے لئے دعاکی گئی۔

ازاں بعد سکول ھذاسے ایک ریلی نکالی گئی ریلی ڈی پی او اپر چترال وقار احمد خان نے بھی شرکت کی جو بونی چوک پر پہنچ کر اختتام کو پذیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button