تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل بلامبٹ کے یونین کونسل کوٹو چمن اباد میں اے این پی اور پی پی پی کے درجنوں خاندان اپنے ساتھیوں سمیت پی کے 14سے پی ٹی ائی کے حمایت امیدوار محمد اعظم خان کی حمایت کا اعلان کردیا،
اس سلسلے میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں وویلج کونسل چیر مین جہانگیر خان کے علاوہ پی ٹی ائی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ا س موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے نامور شخصیات نے پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سابق ایم پی اے اور پی کے کے امیدوار محمد اعظم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،
نئے شامل ہونے والے شخصیات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حمایت اس بنیاد پر کر رہے ہیں کہ وہ حقیقی آزاد ی اور غلامی سے نجات کی بات کررہے ہیں
ان پر کوئی کرپشن نہیں ان سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں تقریب سے اپنے خطاب میں محمد اعظم خان نے کہاکہ جبر و ظلم اور پابندیوں کے باوجود سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑ رہے
انھوں نے کہاکہ اس سے اور کیا ظلم ہوسکتی ہے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھین لیا گیا
لیکن اس کے باوجود عوام عمران خان کیساتھ ہے اور انشاء اللہ 8فروری عوام ظلم اور جبر کا بدلہ ووٹ سے لے گی
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں حقیقی آزاد ی حاسل کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر عمران خان کو ووٹ دیں۔