شرینگل: شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

Spread the love

شرینگل(تحصیل رپورٹر) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد،انتظامی افسران اور دیگرملازمین نے شرکت کی۔

تفصیلات کی مطابق شہید بے نظیربھٹو یونیورسٹی شرینگل کے ویڈیو کانفرنس روم میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب،ڈائیرکٹر فنانس، اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر، ڈاکٹر محمد نواز، ڈاکٹر واجد رضا،ڈپٹی ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن، اسسٹنٹ رجسٹرار،فکلٹی ممبران اور جامعہ کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئ۔

ڈاکٹر محمد نواز خان نے شرکاء مسلہ کشمیر کی تاریخی پس منظر پر تفصیلی گفتگو کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی دہرایا۔

اور کہا کہ مسلہ کشمیر کا واحد منصفانہ حل یونائیٹڈ نیشنز کے قرادادوں پر من ورم عمل کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسند بھارت کے ناجائز قبضہ اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

سیمینار کے بعد جامعہ میں یکجہتی واک،پرچم کشائی،اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button