
لوئیر دیر)پی ٹی ائی کوھیرے کے رہنما اور سابق چئیر مین حاجی معشوق جان اپنے سینکڑوں سا تھیوں سمیت پی ٹی ائی سے مستعفی ہوکرپیپلز پا رٹی میں شامل ہوگئے
اس حوالے سے گاوں کوھیرے میں ایک بڑی شمولتی تقریب منعقد ہوئی جس میں حاجی معشوق جان اپنے ساتھیوں سمیت دوبارہ پیپلز پا رٹی میں شامل ہوگئے
وہ ایک عرصہ سے پیپلز پا رٹی سے وابسطہ تھے 2018 تاہم وہ پی ٹی ائی میں شامل ہوگئے تھے
شمولیتی تقریب سے سابق ایم پی اے اور پی کے 14سے پیپلز پا رٹی کے امید وار محمد زمین خان ایڈوکیٹ، این اے 6کے امیدوار محمد حنیف خان، پی پی پی تحصیل بلامبٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی گل میر خان، ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے حاجی معشوق جان کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پا رٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی
اور کہا کہ وہ اپنے سیاسی گھر کو واپس اگئے مقررین نے پی ٹی ائی کے سابق ارکان اسمبلی پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا کہ مرکز اور صوبہ میں پی ٹی ائی کی حکومتیں ہونے کے باوجود لوئر دیر میں کوئی میگا پراجیکٹ کی منظوری نہیں دی گئی
پی ٹی ائی کے ارکان اسمبلی نے اپنے رشتہ داروں کونوکریاں دی
جبکہ لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی ائی کے ا رکان اسمبلی نے سرکاری نوکریاں فی سکیل ایک لاکھ روپے پر فروخت کرکے میرٹ کو پامال کیا
انھوں نے کہا کہ انیو الے انتخابات میں پیپلز پا رٹی کی کا میابی یقینی ہے
8 فروری کو صرف رسمی کا روائی ہوگی پیپلز پا رٹی کامیاب ہوکر بے نظیر ا نکم سپورٹ پروگرام کے رقم میں دگنا اضافہ کرے گی،
عوام کو 300یونٹ مفت بجلی دیگی، اور لوئر دیر کے گھر گھر کو سو ئی گیس،کیڈٹ کالج، سڑکوں، بجلی، ہسپتالوں سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ئے گی اور عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔