سابقہ سنیٹر اور مسلم لیگ ن کے رہنما الحاج تاج محمد آفریدی کا ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی آفس کا دورہ ،ٹی یو جے واحد قبائلی تنظیم ہے جنہوں نے امن میں اہم کردار ادا کیا ۔قاضی فضل اللہ
لنڈیکوتل (صائم افریدی) سابق سینٹر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا ہےکہ ملک کو تاریخ کے بد ترین آزمائشوں کاسامنا ہے۔ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے ملک نکالنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی جان ومال کی تحفظ کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار الحاج تاج محمد آفریدی نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی آفس کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور عالمی سطح پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس وقت امن وامان کے علاوہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام تمام آزمائشوں میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہاہے اورملک کسی قسم کی انتشار کا متحمل نہیں۔حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی بقاء اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت کو سخت فیصلے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا کہ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ ( ٹی یو جے) قبائلی اضلاع کا واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ قیام امن میں ٹی یو جے کی لازوال قربانیاں ہیں۔ قوم قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ٹی یو جے کو مسلمہ کردار اور قربانیوں کا صلہ نہیں دیاگیا ہے۔ قبائلی اضلاع کے صحافی میدان کار زار کے پراسرار غازی ہے۔وفاقی حکومت ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے احساس محرومی کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت میں اگر انہیں خدمت کا موقع دیا گیا تو ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ قبل از ایں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ نے صحافی وحیداللہ آفریدی ؛ صحافی ایوب خان وزیر کابینہ ارکان کے ہمراہ مہمان کا استقبال کیا