
بونیر۔ اے ار عابد بونیری سے۔
تھانہ چینگلئی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار حق نواز بیلٹ نمبر 656 کے مبینہ فائرنگ سے کھیت میں کام کرنے والے بیت اللہ سکنہ لنڈر چینگلئی موقع پرجان بحق جبکہ جان پرویز سکنہ لنڈر چینگلئی شدید زخمی ہوا ہے۔نعش اور زخمی کو فوری سول ھسپتال طوطالئی منتقل کیا ہے جہاں سے زخمی کو خراب حالت کے پیش نظر پشاور ریفر کیاہے جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ملزم پولیس کانسٹیبل کی فوری گرفتاری اور سرکاری رائفل قبضے میں لینے کی بھی تصدیق۔ کی ہے ۔ادھر زخمی جان پرویز نے اپنے رپورٹ میں کہاہے کہ وہ کہ ملزم پولیس کانسٹیبل پولیس ٹیم نمبر 3 کے ساتھ پولیو سیکورٹی ڈیوٹی پر تھے کہ راستے پر جاتے وقت پولیو ٹیم کو اگے جانے ہو کہااور خود سرکاری اسلحہ سمیت کھیت میں ایااور تمباکو فصل کاشت میں مصروف بیت اللہ سے کہاکہ تم نے گالیاں کیوں دی تھی اور ان پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ لگ کر موقع پر جان بحق ہوئے اور مثتعیث خود گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور واقعہ ان کے علاوہ دیگر دو کسان اور پولیو ٹیم ممبرز نے بھی دیکھاہے جس بناء پر برخلاف پولیس کانسٹیبل حق نواز دعویدار ی کرتا ہے۔چینگلئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کااغاز کیا ہے۔واضح رہے کہ قتل ہونے والے بیت اللہ جے یوائی کے تحصیل امیر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 27 مولانا ابرار اللہ جان کے قریبی عزیزو رشتہ دار ہے اور وقت اندراج ایف ائی ار وہ بھی ھسپتال میں زخمی جان پرویز کے پاس موجود تھے جس کا زکر پولیس رپورٹ میں بھی موجود ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کااغازکیا ہے۔