محکمہ تعلیم دیر بالا کے زیر اہتمام سکولوں کے سالانہ سپورٹس مقابلوں کا آغاز

Spread the love

شرینگل(تحصیل رپورٹر) محکمہ تعلیم دیر بالا کے زیر اہتمام سکولوں کے سالانہ سپورٹس مقابلوں کا آغاز،ڈسترکٹ ایجوکیشن آفیسر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا۔تفصیلات کی مطابق سکولوں کے سالانہ سپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب دیر اسٹیڈیم میں ہوا۔جس میں محکمہ تعلیم دیر بالا اور ضلعی سپورٹس افسران کے علاوہ سکولوں کے اساتذہ ،طلباء اور والدین نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں طلباء نے نعت تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر بالا عبدالرحمان نے فیتہ کاٹ کر مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔مقابلوں کا آغاز گورنمنٹ ہائی پناہ کوٹ اور دیر پبلک سکول کے کرکٹ میچ سے ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور انچارج سپورٹس کا کہنا تھاکہ ایونٹ کا مقصد ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلباء میں آگے بڑھنے اور مقابلہ کا رجحان پیدا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایک صحت مند اور پرامن ماحول پیدا ہوگا۔ٹورنامنٹ آج سے 18نومبر تک جاری رہےگا ۔ڈی سی او دیر بالا نے اس دوران طلباء کو پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ طلباء ہرسال سپورٹس مقابلوں میں کافی دلچسپی دکھاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button