دیر پائین: مستحق طلباء کے لیے سی سی ٹی وی کیمرا انسٹالیشن شارٹ کورس کا اہتمام

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

ضلعی انتظامیہ اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے دیر پائین کے غریب اور مستحق طلباء کے لیے چھ ماہ سی سی ٹی وی کیمرا انسٹالیشن شارٹ کورس کا اہتمام کیا . کورس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق اور پرنسپل حسن شیر (علی خان انسٹی ٹیوٹ تیمرگرہ) اور دیگر معزز مہمانوں نے طلباء میں سرٹیفکیٹس/ڈپلومہ تقسیم کیے. شارٹ کورس میں 50 سے زائد طلباء نے کورس کمپلیشن سرٹیفیکیٹس حاصل کیے.
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو عصری علوم کے ساتھ ساتھ پروفیشنل اور ٹیکنیکل سکلز پر دسترس حاصل کرنی چاہیے. طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دیں اور فارغ اوقات میں ٹیکنیکل سکلز اور مختلف ووکیشنل شارٹ کورسز میں حصہ لیں جو کہ مستقبل میں ان کے لیے کارآمد ثابت ہونگے.
اس موقع پر یوتھ آفیسر نے مہمانوں کو شیلڈز پیش کیے. طلباء نے سکلز ڈویلپمنٹ کورس کے اہتمام پر یوتھ آفس دیر لوئر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طلباء اور طالبات کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے سکلز ڈویلپمنٹ کورسز کا اہتمام کرنا چاہیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button