سبزی منڈی مینگورہ میں سرکاری قیمتوں کی فہرستیں تیار کرنے اور نافذ کرنے کے لیے کارروائی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے سبزی منڈی مینگورہ میں سرکاری قیمتوں کی فہرستیں تیار کرنے اور نافذ کرنے کے لیے کارروائی کی۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چار باغ محمد یار خان نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات کے عملے کے ہمراہ سبزی منڈی مینگورہ کا دورہ کیا اس دورے کا مقصد پھلوں، سبزیوں اور پولٹری کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا۔معائنہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر چار باغ نے مارکیٹ کے حالات کا بغور جائزہ لیا اور دوکانداروں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی انہوں نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں کی فہرستوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کیئے اور کہا کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button