
سوات(بیورورپورٹ)
سٹی مئیر سوات شاہد علی خان نے کہا ہےکہ کھیل کود نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتا ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں جرائم نہیں ہوتے۔سوات میں کھیلوں کو فروغ دینے کی لئے ایونٹس منعقد کرائیں گے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے سوات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو صوبائی اور قومی سطح پر میڈلز جیتنے پر اعزازی سرٹیفکیٹس اور ایوارڈ دینے کے دوران کیا۔گزشتہ روز ایڈوائزر سپورٹس اینڈ کلچر شفیع الرحمن نے سٹی مئیر سوات شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایک پروقار تقریب منعقد کی ۔جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات عبید اللہ
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ نے خصوصی شرکت کی ۔شاہد علی خان نے مزید کہا کہ جتنے بھی میدانوں میں تعمیراتی کام جاری ہے ان کو جلد مکمل کریں گے۔نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔اس موقع پر ایم ڈی سوات جیم حاجی سعید اقبال نے سٹی میئر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔