
انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال پہنچنے پر پرتپاک استقبال
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ ,ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن ,ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی اور دیگر پولیس افسران نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی۔جی۔پی کو سلامی پیش کی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے پولیس لائن بلچ میں نئے پولو گراونڈ / پریڈ گراونڈ کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس چترالی عوام کا مقبول ترین کھیل فری اسٹائل پولو کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس