سب ڈویژن لال قلعہ رمضان پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک کا قیام

Spread the love

صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان نے عوام الناس کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاۓ خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری روکنے کی غرض سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر نگرانی رمضان پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک قائیم کی گئی ہیں۔ ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ جناب نور زالی خان کے زیر نگرانی لال قلعہ بازار میں رمضان پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔ سب ڈویژن لال قلعہ کے لوگ سرکاری ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فروخت ۔ ناجائز منافع خوری ۔ زخیرہ اندوزی ، ناقص خوراک کی فروخت کے حوالے سے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک میں موقع پر اپنا شکایت درج کرسکتے ہیے۔
ضلع بھے میں مختلف بازاروں میں شکایات ڈیسک قائم کرکے عملہ تعینات کردیاہے. اس کے علاوہ ہر بازار میں پرائس مانیٹرنگ ٹیمز بھی تعینات کردی گئی ہیں جو کہ بازاروں میں سرکاری ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فروخت ۔ ناجائز منافع خوری ۔ زخیرہ اندوزی ، نا قص خوراک کی فروخت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو رپورٹنگ کریں گے۔
جبکہ شہری اپنی شکایات یا آن لائن مرستیال ایپ اور پاکستان سیٹیزن پورٹل پر بھی در ج کرسکتے ہیں اور مذکورہ شکایت درج ہوتے ہی آن لان سسٹم کے ذریعے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ دیر پائین کو موصول ہوگی اور اس پر فوری کارروائی کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button