
بونیر(اے ار عابد سے) ڈپٹی کمشنر حامد علی خان نے کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی پر نظر رکھنے کے لئے سپیشل پرائس مجسٹریٹ مقرر کئے ہیں اور صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق بڑے بازاروں سواڑی پیر بابا تورورسک میں مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کئے ہیں اور وہاں پر شکایات سیل بھی قائم کئے گئے ہیں جن میں صبح سے شام تک عملہ موجود رہے گا اور یہ عملہ عوامی شکایات پر کاروائی کرے گا اوروقتا فوقتا بازار میں جائے گا اور بھیس بدل کر دکانداروں سے مختلف اشیاء کے نرخ بھی معلوم کرے گا جس کا مقصد روزہ داروں کو مناسب نرخ پر معیاری اشیاء ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ اے ڈی سی ریلیف اور انسانی حقوق سید اکرم شاہ کو ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے اور دیگر سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو اپنی سب ڈویژن میں پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے اور خود بھی بازاروں کے وزٹ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے اور پیر کے روز سواڑی بازار جاکر بازار صدر کے ساتھ دکان دکان جاکر سب کو خبر دار کیا ہے کہ وہ طے شدہ سرکاری نرخ پر اشیاء فروخت کریں اور روزہ داروں کو شکایت کا موقع نہ دیں بصورت دیگر ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ڈی سی بونیر نے ماہ رمضان سے قبل دکانداروں اور بازاروں کے صدور و سیکرٹریز کے ساتھ رمضان شریف میں قیمتوں کو اعتدال ہر رکھنے کے لئے اجلاس اور اپس میں حقیقت پر مبنی نرخ نامہ طے کرنے کے بارے میں بھی بتایا ہے اور امید لگائی ہے کہ بازار صدور اور دکاندار اس کی پاسداری کریں گے اور بصورت خلاف ورزی عوامی شکایات پر ناجائز منافع خوروں زخیرہ اندوزوں کے خلاف جیل اور جرمانوں کی سزا دینے اور زیادہ تر جیل بھجنے کے اپشن پر عمل کرنے کے فیصلے سے خبردار کیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ دکانداروں کیساتھ نرخ پر لڑائی جھگڑے سے اجتناب کریں اور بازاروں میں قائم شکایات مراکز میں شکایات لے کر جائے جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔