
سوات(بیورورپورٹ) مینگورہ کے محلہ مکانباغ میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے چچا کو قتل کردیا ۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کے مطابق واقعہ دن کے وقت اس وقت پیش آیا جب اسکول ٹیچر عاصم خان ولد محمدگل اپنے کمرے میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بیس سالہ بھتیجے نعمان ولد سید محمد نے کمرے میں داخل ہوکر اس پر فائرکھول دیاجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم نعمان کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پستول سمیت گرفتا رکرلیا ہے۔مقتو ل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ وجہ قتل گھریلو تنازع بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔