سوات: ”نو پرافٹ نو لاس”رمضان تحفہ کے نام سے ضلع بھر 29 فیرپرائس شاپ قائم

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ سوات نے ”نو پرافٹ نو لاس”رمضان تحفہ کے نام سے ضلع بھر 29 فیرپرائس شاپ قائم کر دی ہیں جہاں سے عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں گی۔ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ سوات اور ٹریڈرز فیڈریشن کی جانب سے مینگورہ بازار میں عوام کی سہولت کے لئے رمضان المبارک میں فیرپرائس شاپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کیا اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ز اہد خان اور مختلف کاروباری تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہاکہ مینگورہ بازار میں رمضان المبارک کیلئے قائم فیرپرائس شاپ میں موجود تمام اشیائے خوردونوش پر 20تا25فیصدتک رعایت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بازار سے رعایتی نرخ پراشیاء فراہم کرکے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کرداراداکررہے ہیں اورانشاء اللہ رمضان میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔جبکہ صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ سوات نے عوام الناس کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری روکنے کی غرض سے ضلع بھے میں مختلف بازاروں میں شکایات ڈیسک قائم کرکے عملہ تعینات کردیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button