سوات: موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجر سے نمٹنے کیلئے درخت لگانا ناگزیر

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالنا اور انہیں ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو سر سبز و شاداب بنانے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجرسے نمٹنے کیلئے درخت لگانا ناگزیر ہے، سوات پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھائیں گے وہ سوات پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے پریس کلب میں زیتون کا پودا لگایا اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ اور سینئر صحافیوں ڈاکٹرمحبوب علی، نیاز احمد خان، سلیم اطہر، غفور خان عادل، حضرت بلال ماما جی نے صوبائی وزیر کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ سوات پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران یونین صدر حضرت علی باچہ، عمر فاروق، شاہ اسد علی، شوکت علی، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری فضل خالق خان، ناصر عالم، فضل رحیم خان، عصمت علی اخون اور دیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب میرا دوسرا گھر ہے اس پریس کلب کے وابستہ صحافیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے ہر قسم دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے ان کے اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کرینگے، خیبر پختونخوا میں نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے عوام نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے لہذا عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button