سوات: ڈی پی او آفس میں کرائم اور زیرالتوا مقدمات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی پی او آفس سوات میں کرائم اور زیرالتوا مقدمات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پولیس آفسران کی کارکردگی، زیر تفتیش اور زیر التوا مقدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اور ایس پی ٹریفک حبیب اللہ سمیت جملہ ایس ڈی پی او زاوت ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرائم کے حوالے سے پولیس جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام پولیس آفیسرز کو مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، جعلی پیروں/عاملوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کیساتھ ساتھ زیر تفتیش انکوائریزکو جلد از جلد شفاف طریقے سے مکمل کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑے کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پہلے سے تشکیل کردہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جملہ ایس ایچ اوز کو 24 گھنٹے اپنے علاقے میں اہم چیک پوائنٹس، پبلک مقامات اور خاص کر افطاری اور نمازے تراویح کے اوقات کار میں مسجدوں پر اضافی نفری تعینات کرنے اور ضلع ہذا کی تمام داخلی راستوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت اور چیکنگ کے عمل کو مزید نتیجہ خیز بنانے کی بھی ہدایت کی۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ٹریفک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریفک اہلکار خاص طور پر افطاری کے بعد شاہراؤں پر ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ، کرنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں اور ٹریفک کے حوالے سے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم اور تمام ٹریفک اہلکاران کو اپنے فرائض منصبی کو عوامی امنگوں کے عین مطابق استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button