لوئیر دیر: سرکاری ریٹ سے تجاوز پر متعلقہ دوکانداروں کو جرمانہ

Spread the love

لوئیر دیر) محکمہ خوراک ضلع دیر پائین کو موصول ہونے والے شکایت پر ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر لوئیر دیر کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ریاض احمد و سلطان روم خان (اسسٹنٹ) نے کاروائی کرتے ہوئے کوٹکے بازار تحصیل منڈہ میں سبزی و فروٹ فروش اور جنرل سٹورز کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پر متعلقہ دوکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے تحت 16000 روپے جرمانہ کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کر دیا گیا۔تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ وہ دوکانوں میں سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائیں، بصورت ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔فوڈ اہلکار روزانہ کی بنیادپر منظور شدہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کیلئے دوکانداروں کے خلاف چیکینگ کرتے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button