
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر کے زیر نگرانی ڈی – ایچ – کیوں ہسپتال تیمرگرہ میں رمضان دستر خوان کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل کے ہدایات کی روشنی میں آج اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے افطاری کے وقت رمضان دسترخوان کا دورہ کیا اور وہاں افطاری کے سہولیات کا جائیزہ لیا۔ رمضان دسترخوان میں مریضوں کے ساتھ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے تیموداروں نے افطاری کی۔ رمضان دسترخوان عید تک جاری رہے گا۔