لوئر (بیورو رپورٹ) احسان اللہ شاکر
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر عوام کے لیے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا جس کی تحت دیر ڈویژن میں 47سٹورز اور 13فرنچائز کیساتھ ساتھ چار موبائل ٹیمیں عوام کو ریلیف پہنچائے گی، اس سلسلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن دیر ڈویژن کے ریجنل منیجر محمد ریاض نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی روح اللہ خان شاکر اورسابق امیدوار حلقہ پی کے 18 محمد زمان کو یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کرایا اور انہیں بریفنگ دی اس موقع پر لیگی رہنماؤں روح اللہ شاکر اور محمد زمان نے مستحق افراد میں آٹا، گھی سمیت اشیاء خورد نوش تقسیم کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ریجنل منیجر محمد ریاض نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دیر ریجن میں 47 سٹورز ہےاور13فرنچائز سے بلاتعطل سپلائی جاری ہے اور کسی قسم کی شارٹیج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے رمضان پیکج کیلئے ساڑھے بارہ ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے، جس کی تحت عوام کو سبڈائز قیمت پر اشیاء خورد نوش فراہم کی جاری ہے انہوں نے کہا کہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام کی تحت 60تک سکور والے اس پیکج سے مستفید ہورہے ہیں ریلیف پیکج میں دالیں، کجھور، چاول، گھی چینی اور آٹا شامل ہیں جو تمام سٹورز پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آٹا کے دو سیل پوائنٹ بھی قائم کردیئے گئے ہیں اوردور افتادہ علاقوں تک رسائی کیلئے چار موبائل سٹور بنائے گئے ہیں جو لوگوں کو وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج پہنچا سکے، اس موقع پر سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی روح اللہ خان شاکر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رمضان المبارک میں ریلیف پیکج کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ دور افتادہ علاقوں تک رسائی کیلئے مزید سیل پوائنٹ قائم کیا جاسکے تاکہ عوام کوگھروں کی دہلیز پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو ممکن بنائے انہوں نے کہا کہ تمام لیگی کارکنان اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے رابطہ کریں تاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کو بروقت لوگوں تک پہنچایا جاسکے