چکدرہ: ماہ رمضان میں سستے بازاروں کے تحت مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش) ماہ رمضان میں سستے بازاروں کے تحت مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، مہنگائی کا جن بے قابو ، گوشت ، سبزی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، عوام کی قوت خرید جواب دہنے لگی ، انتظامیہ بے بس اور عوام پریشان ، تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح لوئر دیر کے گیٹ وے چکدرہ میں بھی مہنگائی کے بے قابو جن نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے ، خوردنوش اور ضرورت کے دیگر اشیاء کی قیمتیں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی کئی گنا بڑھ چکی ہیں ، گوشت (بڑا) کی قیمت چھ سو سے ساڑھے اٹھ سو جبکہ چھوٹا گوشت کی قیمت گیارہ سو سے ساڑھے گیارہ سو روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ بکرے اور دنبے کی گوشت خریدنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس وقت بھنڈی ساڑھے چار سو، پیاز تین سو، ٹماٹر دو سو، الو 110 اور مٹر 240 روپے اور کھجور فی کلو چھ سو سے 15 سو روپے پر مل رہا ہے جبکہ 310 روپے فی کلو کے حساب سے گیس سلینڈر کی قیمت 33 سو روپے تک پہنچ چکی ہے ، یوٹیلٹی سٹور سے بھی شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ، یوٹیلٹی سٹور میں دالیں اور دیگر غذائی اشیاء انتہائی غیرمعیاری ہوتی ہیں جبکہ سبسڈائز(رعایتی) آٹا دیگر غیر ضروری اشیاء کی خریداری سے مشروط ہوتا ہے اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر شہریوں بالخصوص چند سو روپے اجرت کے یومیہ دیہاڑی دار طبقہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button