ویکٹر کنٹرول پروگرام

Spread the love

تیمرگرہ بیورو رپورٹ ۔۔وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی سربراہی میں ویکٹر کنٹرول پروگرام بارے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے علاوہ دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

وزیر صحت کو صوبے میں مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی 11 بیماریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں ڈینگی، ملیریا، لشمینا، چکن گونیا و دیگر مہلک بیماریاں شامل ہیں۔ وزیر صحت کو بتدریج تمام بیماریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں ڈینگی، ملیریا و لشمینا پر خصوصی توجہ دی گئی۔
وزیر صحت نے ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی ایکشن پلان پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا ڈینگی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات فی الفور اُٹھائی جائیں۔ہمارے پاس اب بھی کافی ٹائم ہے کہ ہم اچھی سے اچھی تیاری کرلیں۔ ڈینگی سے نمٹنے کیلئےلوکل گورنمنٹ سمیت دیگر لائن محکموں کو شامل کئے بغیر ڈینگی ایکشن پلان نا مکمل ہے۔ تمام ڈیپارٹمنٹس کو آن بورڈ لینگے۔

ڈاکٹر ارشاد روغانی نے وزیر صحت کو پچھلے سال کے ڈینگی کیسز کا بین الصوبائی تناسب پیش کیا جس میں صوبہ خیبرپختونخؐوا میں صرف 747 کیسز رپورٹ ہوئی جو کہ کسی بھی صوبے میں سب سے کم ڈینگی کیسز ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button