‘ہر فلم میں پاکستان ہی کیوں؟ کبھی چین پر بھی بمباری کرلیا کرو’، بھارتی اداکار

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور فلمی نقاد کمال رشید خان عرف کے آر کے نے پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ بنانے پر بھارتی فلم انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر کمال راشد خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی آنے والی فلم فائٹر پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’فلم میں ہریتھک روشن کہتے ہیں کہ ہم تیار ہیں اور اب ہم پاکستان پر بمباری کرنے جارہے ہیں‘۔

ہریتک روشن کے ڈائیلاگ پر سوال اٹھاتے ہوئے بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہر فلم میں پاکستان پر بمباری کیوں کی جاتی ہے؟ چین پر کبھی بمباری کرو، چین بھی ہمارا دشمن ملک ہے، چین پر بمباری کرنے میں کیا حرج ہے؟

فلم کے ایک اور سین کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘اس کے بعد ہریتھک روشن اپنے دو تین ساتھی افسران کے ساتھ جنگ ​​چھیڑ کر پاکستان کو مکمل طور پر تباہ کر دیتے ہیں، اس لیے میں یہ سوال یہاں بالی ووڈ سے پوچھنا چاہتا ہوں۔

کہ جب ہمارے بہادر اداکار ہر سیکنڈ میں پاکستان کو تباہ کرتے ہیں اور تیسری فلم یوم دفاع میں بھارتی فوج کے اسلحے پر لاکھوں کروڑوں روپے کیوں خرچ ہوتے ہیں؟

کمال رشید خان کا کہنا تھا کہ ‘میں کہتا ہوں کہ ہر 6 ماہ بعد ہریتک روشن کو پاکستان بھیجا جائے تاکہ وہ پاکستان کو تباہ کر دیں، تب بھارتی فوج کے پاس کوئی کام نہیں بچے گا۔’

آخر میں بھارتی اداکار نے یہ سوال بھی پوچھا کہ ‘جب آپ دس بار پاکستان کو تباہ کر چکے ہیں تو پھر ہر فلم میں پاکستان واپس کیسے آتا ہے؟’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button