پیرامیڈیکس انتخابات: انصاف پیرامیڈیکس کے پورے پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی توقع

Spread the love

لوئیر دیر)
انصاف پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن دیر لوئر کے صدر محمد اقبال نے کہا ہے کہ یکم جولائی ہونے والے پیرامیڈیکس کے انتخابات میں کو انصاف پیرا میڈیکس کے پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کامیابی کے بعدتمام پیرا میڈیکل سٹاف کی بلا تفریق بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ سمیت پورے ضلع کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور صوبائی عہدیداروں کی تعاون سیپیرامیڈیکس سٹاف کے آپ گریڈیشن،سروس سٹرکچر اور ان کے رہائش کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسوں کی اجراء کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ بہترین تعلقات رکھیں گے تاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں مریضوں کی بروقت علاج معالجہ سہولیات میسر ہوسکے انہوں نے کہا کہ فی میل سٹاف کی مسائل کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کو پیرا میڈیکل سٹاف کے انتخابات میں انصاف پیرامیڈیکس تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کے امتحانات کے ہالوں پر پیرامیڈیکس سٹاف ڈیوٹی لگائیں گے انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس سٹاف بلا تفریق خدمت کرینگے اور کسی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس سٹاف کے تمام مسائل کی حل اور ان کا خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button