
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر انچارچ SUICIDE PREVENTIVE UNIT سب انسپکٹر دلشاد پری نے پبلک مقامات ،ٹرانسپورٹ اڈوں ،انتظار گاہوں وغیرہ پر جاکر لوگوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئیں ۔
آگاہی مہم کے دوران دور دراز علاقوں کو جانے والے گاڑیوں، تعلیمی اداروں کے بسوں خصوصاً ان گاڑیوں میں جن میں خواتین ذیادہ سفر کرتی ہے ان میں SUICIDE PREVENTIVE UNIT کے اسٹیکرز لگائے۔ تاکہ اس یونٹ کے قیام کے مقاصد اور رابطہ نمبرز سے ہر کوئی آگاہ ہوں ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چترال میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام میں لوئر چترال پولیس کا ساتھ دیں۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس