ملاکنڈ: امن و امان اور عید الاضحیٰ کے لئے خصوصی سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار

Spread the love

ضلع ملاکنڈ میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں میٹنگ، پوسٹ کمانڈران اور ٹریفک اہلکاروں کو اہم ہدایات جاری

ملاکنڈ (محمد انس نمائندہ خصوصی) صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند کی صدارت میں ضلع ملاکنڈ کے تمام پوسٹ کمانڈران، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک و سیکورٹی پلان کی تشکیل تھا۔
میٹنگ میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام پوسٹ کمانڈروں کو اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ضلع بھر میں گشت کو بڑھانے کی ہدایت دی گئی تاکہ ممکنہ جرائم کی روک تھام ہو سکے۔ مختلف مقامات پر ناکہ بندی لگانے کے احکامات بھی دیے گئے۔ منشیات فروشی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے گا۔
کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف باقاعدہ کاروائیاں کی جائیں گی اور اس جرم میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی نیز ون وہیلنگ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ خاص طور پر بٹحیلہ، تھانہ، درگئی اور سخاکوٹ بازاروں میں چوری کے واقعات پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
مزید برآں، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (DSB) کے اہلکاروں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور عوام محفوظ ماحول میں عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button