رمضان المبارک: سرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دوکانداروں کے خلاف مراسلے جاری

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ میں عوام کو خوراک کی اشیاء سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جناب کاشف احسان کے زیرِ نگرانی جناب ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) نے جنگو ، تازہ گرام (تحصیل ادینزئی) پر واقع مختلف قصائیوں، فروٹ اور سبزی فروشانوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اورسرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مراسلے جاری کئے گئے ۔
تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ وہ دوکانوں میں سرکاری نرخنامہ آویزاں کریں اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائیں، بصورت ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button