ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر لوئر دیر کے زیر اہتمام رمضان قرات ونعت اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

Spread the love

تیمرگرہ (ہارون خان سے) ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر لوئر دیر کے زیر اہتمام رمضان قرات ونعت اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیاگیا اس سلسلے میں گورنمنٹ آف منیجمنٹ سائنسز تالاش لوئر دیر میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق کالج کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد رفیق ڈاکٹر محمد نواز کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور طلبہ وطالبات نے شر کت کی،ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان کی ہدیات کی روشنی میں رمضان المبارک کی مقدس مہینے کی مناسبت طلبہ اور طالبات کے درمیان قرات اور نعت کوئز مقابلے کا انعقاد کیاگیا،کوئز مقابلے میں کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے 40طلبہ وطالبات نے حصہ لیا،قرات مقابلے میں عابد نے پہلی عدنان نے دوسری جبکہ تحسین اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح قرات میں ارشاد نے فرسٹ راحت اللہ دوسری اور رومیسہ ناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور نعت میں نمرا بی بی نے پہلی محمد ہارون نے دوسری پوزیشن اور شیبہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر کالج کے پرنسپل محمد رفیق نے ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس مقدس مہینے کی مناسبت سے طلباء کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا جبکہ مستقبل میں اسی طرح سرگرمیاں جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق نے پوزیشن ہولڈز میں گفٹس،سرٹیفکیٹس اور نمایاں شخصیات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔تقریب سے اپنے خطاب میں یوتھ افیسر شہزاد طارق نے کہاکہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور فلاح وبہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو سپورٹ کیاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button