ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم اقدام

Spread the love

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم اقدام، نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ پولیس رویوں کی شکایات کے لیے واٹس ایپ کمپلینٹ سروس کا آغاز۔
اسلام آباد پولیس موبائل پٹرولنگ، ایگل اسکواڈ اور ناکہ جات پر موجود افسران و اہلکاروں کی طرف سے ناروا سلوک، نکاح نامہ طلب کرنا، غیر ضروری کاغذات کے چیکنگ کے بہانے ہراسگی اور رشوت طلب کرنے کی شکایات کی صورت میں شہری اپنی شکایت کی تفصیل بمعہ پولیس افسران و ملازمان کی تصاویر اور لوکیشن ڈی آئی جی
آپریشنزاسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری کے واٹس ایپ نمبر 03300260022 پر بھیج سکتے ہیں۔

شہری صرف تھانہ جات میں، ناکہ جات پر رشوت ستانی کی شکایات اس نمبر پر بھیجیں، دیگر پولیس سے متعلق یا تفتیش سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے 1715 پر اپنی شکایت درج کروائیں۔

بد عنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں، شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button