
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 2042 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
جس کے باعث 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے 214300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 183728 روپے ہو گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے 2550 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کمی سے 2186.21 روپے ہوگئی۔