لوئردیر: غیر قانونی گیس کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن

Spread the love

لوئردیر ( احسان اللہ شاکر سے )

محکمہ سوئی گیس نے دیر لوئر کے 6 دیہات میں غیر قانونی کنکشنز لگائے جانے کی اطلاعات پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ساڑھے4 کلو میٹر لائن کاٹ دی ہے ، جس سے غیر قانونی طور 450 سے زائد کنکشن حاصل کرکے گیسں استعمال کی جاتی تھی
تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی گیس کنکشنز کے خلاف گزشتہ روز کارروائیاں کی گیئں ، جس میں گاؤں ڈمامو،اولیاء بانڈہ،بانڈگئی،تنگے،نختروکوٹواورشگئی کے علاقے شامل ہیں، اپریشن میں سوات، بٹ خیلہ اور دیر کی سوئی گیس ٹیموں نے حصہ لیا۔اس آپریشن کی سربراہی سب ایریا انچارج سوات کررہے تھے جس میں ایگزیکٹو انجینئر بٹ خیلہ اوران انچارج سی سی دیر نے بھی حصہ لیا۔سوئی ناردن گیس کمپنی کے ریجنل ہیڈ میرویس خان کے مطابق اپریشن لوگوں کی جانب سے مسلسل مزاحمت کی وجہ سے علی الصبح کیا گیا اور اس دوران چار انچ کا ساڑھے 4 کلومیٹر غیر قانونی پائپ منقطع کردیا گیا۔ انچارج کے مطابق اس پائپ لائن سے ان چھ دیہات میں 450 سے زائد غیر قانونی کنکشن حاصل کرکے کروڑوں روپے کی چوری کی جارہی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی طورپر گیس استعمال کرنے والے افراد کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں اور ان افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کے لئے باقاعدہ مراسلے ارسال کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button