دیر پائین: یوتھ بزنس ایکسپو اختتام پذیر، طلبا کے لیے ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر زور

Spread the love

وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈہ کے تحت ضلعی انتظامیہ دیر پائین، کے زیرنگرانی یوتھ ڈیپارٹمنٹ، ڈیپارٹمنٹ اف منجمنٹ سائنسیسز عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کے تعاون سے طلبا و طالبات کے کے لئے عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں دیر پائین کے تاریخ میں پہلی مرتبہ دو روزہ یوتھ بزنس ایکسپوکا اہتمام کیا جوکہ آج اختتام پذیر ھوا۔
۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین جناب بشیر خان نے یوتھ ایکسپو کے دوسرے دن ڈاکٹر منہاج الدین کوآرڈینیٹر عبدالولی خان تیمرگرہ کیمپس ، ڈاکٹر محمد خان (ایچ۔او۔ڈی منجمنٹ سائینس ڈیپارٹمنٹ) ، پروفیسر ندیم خان اور یوتھ آفیسر جناب ملک شہزاد طارق کے ہمراہ یوتھ بزنس ایکسپو کے اختتامی پروگرام میں شرکت کی۔
۔ تقریب کا آغاز قران مجید کی تلاوت سی کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشیرخان نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ نے طللبا و طالبات کے لئے یوتھ بزنس ایکسپو کا اہتمام کیا تاکہ طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بہترین بزنس آیڈیاز سے روشناس کراسکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور ای کامرس اور ٹیکنالوجی کا دورہ ہے طلبا و طالبات اس پر بھی خصوصی توجہ دیں۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ گھر بیھٹے ای۔ کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر بھی توجہ دیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے نوجوانوں کے لئے یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مختلف ای۔ کامرس ، ڈیجٹل مارکیٹنگ اور سکلز کورسز شروع کررہے ہیں۔ ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یوتھ بزنس ایکسپو کے انعقاد پر یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق اور ڈیپارٹمنٹ اف منجمینٹ سائنسیز کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو دیر پائین کے روایتی پکول اور چادرتحفے میں پیش کی گئی۔
بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یوتھ بزنس کے مختلف سٹالز کا معائینہ کیا۔ یوتھ آفسیر جناب ملک شہزاد طارق نے سٹالز کے بارے میں موقع پر بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور یوتھ افیسر نے ارگنائزر میں توصیفی اسناد تقسم کئے اور فیکلٹی ممبرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button