سوات: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سرسینئی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور دیگر 2زخمی ہوئے ہیں۔ مقتولین میں آپس میں ماموں زاد اور پھوپی زاد ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کبل بخت زادہ خان کے مطابق واقعہ افطاری سے قبل اس وقت پیش آیا جب جائیداد کے تنازع پر محمد انور فریق اور اس کے ماموں زاد حمید فریق کے مابین لڑائی ہوئی اور بات فائرنگ تک جاپہنچی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے محمد انورولد محمدامین جاں بحق ہوگیا جبکہ مخالف فریق سے حمیدشاہ جاں بحق اوراس کے بھائی اصغرشاہ ولد بہادرشاہ سمیت ایک راہ گیر اصیل زادہ ولد خان زادہ زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مقتولین اور زخمیوں کو کبل اور سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button