لوئیر دیر: عوامی نیشنل پارٹی کا جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

Spread the love

لوئیر دیر) عوامی نیشنل پارٹی لوئر دیر نے تحصیل بلامبٹ چیئرمین انتخاب میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا،اس حوالے سے اے این پی کے ضلعی صدر وسابق ایم پی اے حاجی بہادر خان جنرل سیکرٹری ملک محمدزیب،ملک ایوب خان تحصیل کونسلر نور خان نے وویلج کونسل چیئرمینز کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے باہمی مشاورت کے بعد عوام کی بہتر مفاد اور ترقی اور خوشحالی کی خاطر 28 اپریل کو ہونے ولاے تحصیل بلامبٹ چیئرمین الیکشن میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اورنامزد امیدوار عمران الدین ایڈوکیٹ کی حق میں اپنا امیدوار دستبردار کردیا ہے اے این پی کے رہنماؤں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے سیاسی اختلافات کے باوجود ضلع کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کی خاطر پر آج ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی،پی پی پی،اے این پی،پی ایم ایل ن اور جے یوائی ایک پیچ پر ہے انھوں نے کہاکہ عوام نے پی ٹی ائی کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور گذشتہ دس سالوں میں پی ٹی ائی کے ممبر ان قومی وصوبائی اسمبلی نے ضلع میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا انشاء اللہ ضلع کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اکھٹے کام کریں گے اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ یعقوب الرحمن تحصیل چیئرمین امیدوار عمران الدین ایدوکیٹ اور شاد نواز خان نے کہاکہ پی ٹی ائی کے نااہلیت کی وجہ سے صوبہ دیوالیہ ہوچکا ہے جبکہ دس سال اقتدار میں شمشی خان خوڑ تعمیر نہ کرسکی جس کی وجہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں انھوں نے کہاکہ پی ٹی ائی کے ممبران اسمبلی نااہلی کے باعث ٹی ایم اے بلامبٹ کی میونسپل سروسز معطل جبکہ پور تحصیل کے ابنوشی اسیکمیں بجلی بلز کی عدم ادائیگی کے باعث عوام کو پانی کی ترسیل بند ہوگئی ہے انھوں نے کہاکہ عوام سے اپیل کی کہ 28 اپریل کو تحصیل بلامبٹ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے پانچ فریقی اتحاد کے امیدوار عمران الدین ایڈوکیٹ کو کامیاب کرئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button