سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

Spread the love

دیراسکاوٹس 185ونگ کے زیر اہتمام شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے جبکہ د یراسکاوٹس 185ونگ نے ریلیف آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بحال کردیا اس سلسلے میں دیراسکاوٹس 185ونگ کمانڈرسجاد کیانی کی ہدایت پر دیراسکاوٹس 185ونگ کے اہلکاروں نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیا ہے کئی افراد ریسکیو بھی کیا جبکہ کئی گھرجو کہ شدید بارشوں میں منہدم ہوچکے تھے ان سے ملبہ ہٹا کرمتاثرہ افراد محفوظ مقامات تک منتقل کرکے انکی بھرپور مدد بھی کی ادھر شدید طغیانی سے تالاش شمشی خان کے مقام پر جی ٹی دوڑ ہر قسم ٹریفک بند ہوگیا ہے دیراسکاوٹس 185ونگ کے اہلکاروں کی بھرپورریلیف آپریشن کے بعدجی ٹی روڈ ہرقسم ٹریفک کیلئے بحال کردیا اور پانی میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکال دیا دیراسکاوٹس 185ونگ کے زیر اہتمام شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن پر شہریوں خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button