
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جناب طارق حسین کے زیر صدارت اجلاس۔
ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے احکامات کی روشنی میں آج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جناب طارق حسین کے زیر صدارت الیکشن مانیٹرنگ آفیسرز کے ساتھ الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔
ہدایات
۔ پشاور ہاٸیکورٹ کے فیصلے اور صوباٸی حکومت کی واضح ہدایات کی روشنی میں جملہ سیاسی اجتماعات, جلسے جلوسوں اورریلیوں کیلٸے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیشگی اجازت نامہ لازمی قراردیا,گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے ایگزیکٹیو آرڈربھی جاری کردیا ہے۔
۔ الیکشن ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے سیاسی امیدواروں اور منتظمین کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی۔۔
۔ تمام مانیٹرنگ آفیسرز روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ جمع کریں
۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ الیکشن ضابطہ اخلاق/ کوڈ آف کنڈکٹ تمام سیاسی قائدین اور الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے ساتھ پہلے ہی سے شئیر کی گئی ہیں۔