
سوات (بیورورپورٹ) مینگورہ کے علاقے پٹھانے میں گزشتہ روز نوجوان کی مبینہ خودکشی کے بعد پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان،ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ مینگورہ پولیس کو اطلاع ملی تھی سولہ سالہ ذیشان ولد غنی محمد نے خودکشی کرلی ہے جبکہ اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل ،تاہم پولیس انکوائری شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔