مسجد الحرام میں افطاری میں شرکت کے خواہش مندوں کیلیے ہدایات جاری

Spread the love

مکہ: سعودی حکومت نے مسجد حرام میں روزہ افطار کرنے کے خواہشمند زائرین اور نمازیوں کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کعبہ اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے بابرکت گھنٹے گزارنے والے خوش نصیبوں کی پہلی خواہش یہ ہے کہ وہ ان مقدس مقامات پر افطار کی سعادت حاصل کریں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکومت اس حوالے سے خصوصی انتظامات کر رہی ہے اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین اور معتمرین کے لیے روزہ کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں روزہ رکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی اور اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

اس پورٹل سے NOC حاصل کرنے والوں کو ہی افطار کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button