
بونیر(اے ار عابد سے )
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جان بحق جبکہ بہو زخمی ہوگئ ۔تھانہ گلبانڈی پولیس نے مجروحہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف دوہرے قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
تھانہ گلبانڈی میں مجروحہ مسمات(ر) سکنہ کوٹ سورے چغرزی نے اپنی درج رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ شب وہ( میاں بیوی) اپنے کمرے میں جبکہ ساس دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی تھی کہ باہر سے فائرنگ کی اواز سننے پر بیدار ہوکر وہ شوہر اور ساس کے اپنے کمروں سے باہر نکل آئیں کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر بھی فائرنگ شروع کردی ۔بقول اس کے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسکی شوہر مسمی گل شیر اور ساس مسمات (ش) لگ کر موقع پر جان بحق جبکہ وہ بائیں پنڈلی پر لگ کر زخمی ہوئی ۔ زخمی خاتون نے اپنے رپورٹ میں بتایا ہے کہ انکا کسی کے ساتھ کسی قسم کی دشمنی نہیں ہے ۔مقتولین اور زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا ہیں جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ماں اور بیٹے کی لاشوں کو ورثاء کےحوالے کیا گیا ہیں۔ادھر تھانہ گلبانڈی پولیس نے مجروحہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور ان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔