
باجوڑ میں بتائی ویلفیئرآرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایاگیا۔ اس حوالے سے تنظیم کی حلف برداری تقریب بتائی علیزو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقے کے سرکردہ مشران، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرکمیونٹی ولنٹئیر نیٹ ورک کے چیئرمین عطاء اللہ درانی نے تنظیم کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے حاجی خان بہادر، وی سی چیئرمین حاجی زبیر شاہ، مولانا عطاء الرحمن، ملک حاجی حاضر محمد، تنظیم کے صدر ضیاء الرحمن اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا مقصد علاقے میں بے سہارا، یتیم، بیووں کی خدمت کرنا ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کے فلاح وبہبود کیلئے دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیگی۔ اس تنظیم کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور انشاء اللہ سب ساتھی بغیر کسی لالچ کے تنظیم کے اغراض ومقاصد پر عمل کرتے ہوئے کام کرینگے۔ مقامی لوگوں نے تنظیم کے قیام کا خیر مقدم کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ نومنتخب عہدیداروں میں مولانا عطاء الرحمن فاروقی سرپرست اعلیٰ، ضیاء الرحمن صدر، قیصر اقبال نائب صدر اول، احسان دانش نائب صدر دوم، عارف نائب صدر سوم، عمران نائب صدر چہارم، شیرین ذادہ جنرل سیکرٹری، عمرحیات جائنٹ سیکرٹری، نظام اللہ رابطہ سیکرٹری، منصور خان میڈیا کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر عزیز الرحمن ہیلتھ کوارڈینیٹر، زاہد شاہ اور فضل الرحمن فائنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ جبکہ ایجوکیشن کمیٹی میں عارف، شفیع اللہ، محمد ذادہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سپورٹس کمیٹی کا انچارج یونس خان، ترقیاتی کمیٹی کا انچارج جمیل خان اور بلڈ ڈونرز آرگنائزرانچارج کا عہدہ محمد اسماعیل کو دیاگیا۔