ملاکنڈ: میڑک کے سالانہ امتحانات میں چیٹنگ کرنے والے امیدواروں کے خلاف کیسز رجسٹرڈ

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے میڑک کے سالانہ امتحانات میں امتحان کے دوران چیٹنگ کرنے والے 134 امیدواروں کے خلاف مختلف نوعیت کے کیسز رجسٹرڈ کر دئے جبکہ ایک درن کے لگ بھگ امتحانی ہالوں میں 9بجے کے بعد پرچے واٹس ایپ گروپس میں شیئر ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ امتحانی ہالوں کے سپروائزری سٹاف کو فارغ کر دیا گیا ان خیالات کا اظہار چیئرمین و کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان نے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ امسال بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم و دجماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں کل ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے امتحانات خوش اسلوبی اور محکمہ تعلیم حکام کے خصوصی تعاون سے مکمل ہوا امتحانات کے دوران 134امیدواروں کے خلاف ان فیئر مینز(unfairmeans) کیس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کے خلاف بورڈ قانون کے مطابق سزا تجویز کی جائے گی اسی طرح مختلف زرائع کے مطابق امتحانی ہالوں میں 9بجے کے بعد پرچے واٹس ایپ کے زریعے وائرل ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے ایک درجن کے سپروائزری سٹاف کو امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کرکے ان کے خلاف انضباطی کاروائی کیلئے متعلقہ ڈی ای اوز کو چھٹی لکھ دی گئی ہے جبکہ واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیاہے انھوں نے کہاکہ امسال میڑک امتحانات میں نقل مافیا کو سرگرم ہونے کا موقع نہیں دیا گیا اور ممکن طور پر امتحانی ہالوں میں اچھے اور پرامن ماحول میں امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کی کوشش کی انھوں نے کہاکہ امتحانات صاف اور شفاف بنانے میں محکمہ تعلیم حکام کا اہم کردار رہا جس پر بورڈ انتظامیہ مشکور ہیں چیئرمین محمد نسیم خان نے کہاکہ انٹر کے سالانہ امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور عنقریب پشاور سیکرٹریٹ میں تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانی عملے کی تعیناتی کمپیوٹرائزڈ ڈرا کے زریعے عمل میں لائی جائیگی انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ امتحانات کوشفاف بنانے اور نقل مافیا کے خاتمے کے خلاف بورڈ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button