بونیر: ماربل صنعت کے سٹیک ہولڈرز کا اپنے مطالبات کے حق میں اہم اجلاس

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
بونیر ماربل صنعت سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز کا اپنے مطالبات کے حق میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت حاجی سید احمد شاہ عرف چنگئ انعاپور پمپ میں منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں ٹرک اونرز ،ماربل ایسوسی ایشن ،لیز ہولڈرز اور درنگ مالکان شریک ہوئے ہیں
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پر ماربل صنعت کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت کے اس منفی روئے سے ماربل صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہیں ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ ائے روز سڑکوں پر کانٹوں کی تنصیب کانٹوں ماربل صنعت کو بجلی کی بندش اور بے جا جرمانوں سے سب تنگ ائے ہیں اور مذید برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے دس رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی نمائندہ شامل ہیں اور یہ کمیٹی ڈپٹی کمشنر بونیر اور ضلعی انتظامیہ سے ضلع بونیر کے منتخب نمائندوں کی موجودگی میں ملاقات کریگی اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے جایز مطالبات سے آگاہ کرے گی تاکہ ماربل صنعت کو مزید نقصانات نہ اٹھانا پڑے۔انہوں نے ماربل صنعت سے ضلع بونیر میں ہزاروں مزدوروں کی روٹی روزی کیساتھ ساتھ ایک اندازے کے مطابق پورے ملک کو محتلف قسم کی 50 فیصد سے زیادہ ماربل مہیا کرتا ہے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماربل صنعت کو توجہ دی جائے تاکہ غریب مزدوروں کے چولھے بجھانے کے بجائے لوگوں کو روزگار فراہم ہو سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button