
ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نعمان پرویز نے محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں کے ہمراہ معیار اور ثمرباغ کے بازاروں میں دودھ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کر کے موقع پر موبائل لیبارٹری کے ذریعے ٹیسٹ کی گئی ۔ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ۔
اس کے علاوہ معیار بازار میں قصائیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ،قصائیوں کو ھدایات جاری کی گئی کہ جانوروں ویٹرنری ڈاکٹروں کی موجودگی میں ذبح خانوں میں زبح کریں جس پر سرکاری مہر لگا ہو، مہر نہ ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی.