
لوئیر دیر
ضلع دیر پائین کے اساتذہ تنظیموں اور سکول افیسر ز ایسوسی ایشن نے میڑک کے سالانہ امتحانات احسن طریقے اور خوش اسلوبی سے مکمل ہونے پر چیئرمین و کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ انٹر کے سالانہ امتحانات بھی صاف اور شفاف انداز مکمل کیے جائیں گے اس حوالے سے انصاف ٹیچرز،وحدت اساتذہ،ملگری استاذان،تنظیم اساتذہ،ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن،سی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن،اتحاد اساتذہ اور سکول افیسر ز ایسوسی ایشن نے ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم اور جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کامیابی اور بہترین انداز میں مکمل ہونے پر چیئرمین و کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان کو خراج تحسین پیش کی اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہاکہ امسال میڑک امتحانات بہترین طریقے سے مکمل ہونے اور نقل مافیا کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا جس کی کریڈ ٹ کنٹرولر امتحانات کو جاتاہے جنھوں نے امتحانات کو صاف اور شفاف بنانے میں اہم کردار رہا انھوں نے کہاکہ نہ صرف پرچے معیاری تھے جبکہ امتحانات میں بے داغ اساتذہ کی تعیناتی کی گئی اساتذہ تنظیموں نے امتحانی ہالوں سے واٹس ایپ گروپس میں پرچے شیئر ہونے کے خلاف چیئرمین محمد نسیم خان کی جانب سے انضباطی کاروائی کو سراہا اساتذہ تنظیموں نے امتحانات میں نقل مافیا کے خاتمے میں چیئرمین اور بورڈ انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس ناسور کے خاتمے کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیا،اساتذہ تنظیموں نے توقع ظاہر کی کہ 23مئی سے شروع ہونے والے انٹر کے سالانہ امتحانات کو بھی صاف اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گے۔