ایٹین اور ڈی ایچ اے کے مابین ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے معاہدہ طے

Spread the love

اسلام آباد: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) اور ایٹین ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ڈویلپر ایلیٹ اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ای ای پی ایل) جو کہ بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ ادارے اورا ڈیویپلرز کی ایک کمپنی ہے، کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی کے جوائنٹ وینچرز سیل، ڈیفنس سٹی کراچی اور ایلیٹ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ہوئی۔

ایم او یو پر جی ایچ کیو میں جوائنٹ وینچرز سیل کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مقیم احمد سبحانی، ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بزنس پلاننگ بریگیڈیئر عمران نقوی اور ایلیٹ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او طارق حمدی نے دستخط کیے۔

اس موقع پر ڈی ایچ اے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئر سہیل امتیا ز، عمران علی ڈائریکٹر آپریشن ایٹین، اور ولید نبی ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ ایٹین بھی موجود تھے۔

یہ شراکت داری ڈی ایچ اے، ڈیفنس سٹی کراچی اور عسکری ہاؤسنگز کے اندر رہائشی کمرشل اپارٹمنٹس، شاپنگ مالز، گولف کورسز، کمیونٹی کلبز، ہوٹلوں اور تفریحی میدانوں کی تعمیرات کے لیے مشترکہ اقدامات کو تلاش کرنے اور شروع کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس تازہ ترین پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایٹین کے سی ای او طارق حمدی۔ نے کہا، ”ہم اس معاہدے کے ذریعے سامنے آنے والے مواقع کے بارے میں پرجوش ہیں۔

ہم ڈی ایچ اے کے ساتھ مل کر اعلیٰ ترین معیار کے منصوبوں کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔

جی ایچ کیو میں جوائنٹ وینچرز سیل کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مقیم احمد سبحانی کا کہنا تھا کہ ”پائیدار ترقی اور رئیل اسٹیٹ میں بہترین کارکردگی کے لیے ہمارا مشترکہ وژن ہماری کمیونٹیز کے لیے مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔

اس شراکت داری کے ذریعے، ہمارا مقصد ایسی شاندار تعمیرات کرنا ا ہے جو زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکیں جس سی معاشی ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button