
لوئیر دیر) تیمرگرہ شہر کے ڈرینج اینڈ سیوریج کا نظام مکمل طورپر تباہ ہوچکا ہے اور نکاسی اب کی تمام نالیاں اور کلوٹس بند پڑے ہیں جبکہ بعض بااثر افراد نے پلازے تعمیر کرکے پانی کا راستہ بند کردیا ہے جسکی وجہ سے حالیہ شدید بارشوں کا پانی تیمرگرہ شہر کے کا روباری مراکز اور سڑکوں پر کھڑا ہے اور شہر تالاب کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ بارش کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے کا جینا بھی محال کردیا ہے اور پانی کی ان تالابوں کی وجہ سے اکثر شہریوں کے کپڑے گندہ ہونے کے ساتھ شہریوں کو آنے جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ادھر بارش کا پانی تیمرگرہ بائی پاس روڈ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں مسلسل خلل پڑرہاہے جسکی وجہ سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامناہے تیمرگرہ شہرمیں جگہ جگہ پانی کے تالاب بنے کی وجہ سے یہاں ڈینگی سمیت دیگر امراض پھیلنے کا خطرہ ہے ادھر ایک ماہ گزر گیا لیکن متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے تیمرگرہ شہرسے بارش کا پانی تاحال نہیں نکالاجاسکا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا ہے علاقے کے عوام نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تیمرگرہ شہرسے بارش کا پانی نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کے مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔۔۔