متحدہ ایمپائزر یونین ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے ملازمین کا تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظااہرہ

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)متحدہ ایمپائزر یونین ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے ملازمین نے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف ملاکنڈ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظااہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اگر 17تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی توتالابند ہڑتال کرکے میونسپل سروس بند کردینگے مظایرین کی دھمکی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئےصدر انور خان جنرل سیکرٹری محمد غفار خان اور فنانس سیکرٹری علی رحمن نے کہا کہ ٹی ایم اے ملازمین کو گزشتہ تین مہنیوں سے نہ تنخواہیں اور نہ ہی پینشن کی ادائیگی کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے ملازمین کے گھروں کی چھولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جبکہ واپڈا والے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی میٹراتار رہے ہیں اس کے علاوہ ملازمین کے بچوں کی سکول فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے سکول سے نکالے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت صبروتحمل کا مظاہرہ کیا مگر نگران صوبائی حکومت تاحال گرانٹ نہیں دے رہے ہیں جسکی وجہ سے ملازمین کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں ٹیکس مل رہا تھا مگر حکومت نے وہ ٹیکس بھی ختم کردیا ہے اس کے علاوہ پراونشنل فنانس کمیشن 30فی صد بھی بند کردیا گیا ہے اور ٹی ایم اے خراجات برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے بٹ خیلہ کا ماہانہ امدنی 40لاکھ روپے ہے جبکہ اخراجات تنخواہ پینشن اور ٹیوب ویلز بجلی بلز کے اخراجات ایک کروڑ روپے ہیں سیٹیشن اور فاٹرفاٹنگ کے اخرجات اسکے علاوہ ہے انہوں نے مذید کہا کہ ٹی ایم اے بٹ خیلہ پر ابھی تک چھ کروڑ بقایاجات ہے جسکی ادائیگی کےلئے رقم نہیں ہیں مظاہرین کا کہناتھا کہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کو اگر تنخواہیں اور پینشن نہ ملے تو انکاگزرا کیسے ہوگا انہوں نے ڈی سی ملاکنڈ اور ضلعی ملاکنڈ کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ ٹی ایم اے کے غریب ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کےلئے آواز آٹھائیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر 17تاریخ تک ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی نہیں کی گئی تو بٹ خیلہ بازار اور گردنواح کی صفائی سمیت تمام میونسپل سروسز بند کرکے تالا بند ہڑتال کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button