شعبہ میتھس، سٹیٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس، زرعی یونیورسٹی پشاور نے پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس ( پی بی ایس ) کے تعاؤن سے وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے زیرصدارت ساتویں زراعت شماری 2024 – مربوط ڈیجیٹل شمار کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا محمد جاوید مروت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ورکشاپ میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ
ایگریکلچر آرگنائز یشن کے نمائندے فرخ نے بھی شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد پی بی ایس کی تشکیل کے بعد یہ تجویز کیا گیا تھا کہ زراعت سے متعلق سرگرمیوں کے تفصیلات یعنی فصلیں، زرعی زمین، مویشیوں ، مشینری ، مالی اور انسانی وسائل موثر طریقے سے اکٹھا کیا جائے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس، اسلام آباد محمد سرور گوندل (ستارہ امتیاز ) نے بریفنگ دی۔
سیکرٹری زراعت خیبرپختونخوا محمد جاوید مروت اور وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ آج جو سیشن ہے وہ زراعت شماری کے حوالے سے بہت اہم ہے، جب تک ہمارے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہوگا اس وقت تک ہم کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے، ڈیٹا کی دستیابی ہی بنیادی شرط ہے، ملک کی زرعی پالیسی اور پروگراموں کی تشکیل میں درست اعداد و شمار بہت اہم ہیں، زرعی اور مویشیوں کی شماری ایک اہم اقدام ہے جو ہمیں ہمارے زرعی شعبے کی صلاحیت اور کمزوریوں کے بارے میں ایک جامع تفہیم فراہم کرے گا۔ یہ ڈیٹا ہمیں ان شعبوں کی نشاندہی کرنے کے قابل بنائے گا جن میں بہتری کی ضرورت ہے، وسائل کو بہتر بنانا، اور جدت طرازی کی ضرورت ہے۔ ہم پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کو یہ اہم قدم اٹھانے پر سراہتے ہیں اور اس اقدام میں شامل پوری ٹیم اور چئیرمین شعبہ میتھس، سٹیٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر ظفر محمود کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
آخر میں سیکرٹری محمد جاوید مروت نے وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور محمد سرور گوندل کے ہمراہ شرکاء میں شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔