
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب طارق خان نے آج نمائیندہ ٹی۔ایم۔اے تیمرگرہ کے ہمراہ تیمرگرہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے تیمرگرہ ہسپتال کے ساتھ اور ہسپتال ویٹنگ روم کے بارے میں ڈی ایم ایس کے ساتھ میٹنگ کی۔ ٹی ایم اے تیمرگرہ کو ہدایات کی ہسپتال کے ساتھ نکاسی آب کو کلئیر کریں جبکہ ہائی ویز اتھارٹی کو مستقل حل کے لئے مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔
شکیل شہید چوک تا تیمر چوک روڈ پر جب دوبارہ تعمیراتی کام شروع ہوگا تو اسی مسئلے کو مستقل طور پر بہت جلد حل کیا جائے گا۔