
شرینگل (تحصیل رپورٹر) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ڈایکٹریٹ آف ایڈمنسٹریشن اور شعبہ قانون کے کے زیر اھتمام ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے آفات کے خطرے میں کمی اور تخفیف کی کوششوں میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا، ریسکیو 1122 کے انچارج جہانگیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ارشد اقبال، ڈاکٹر مریم قاسم، عبداللہ ایڈوکیٹ، ڈاکٹر افضال محمود، ویلج کونسل ممبران، اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کے ریسورس پرسن ڈاکٹر محمد اسرار نے مذکورہ موضوع کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کئ قسم کے افات کا خطرہ رہتا ہے ہمیں ان خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیونٹی بیس ارگنایزیشن بنا کر نوجوانوں کو تیار رکھنا چاہئے۔ آفات کی شدت میں کمی، ریسکیو،فرسٹ ایڈ اور دیگر ابتدائی خدمات کیلئے خاطر خواہ تیاری، ضروری ساز و سامان کی موجودگی اور عوام میں پیشگی اطلاع کیلئے اگاہی سمیت کئ دیگر اقدامات اُٹھانی چاہئے۔
ریسکیو 1122 کے انچارج جہانگیر نے کہا کہ آفات اور حادثات میں نوجوانوں کی امدادی کاموں میں کردار انتہائی اہم ہے اور اسکے لئے ہم پوری ضلع میں نوجوانوں کی ترتبیت کر رہے ہے ہمارے نوجوانوں میں امداد کا جذبہ قابل رشک ہے ہم تربیت اور ضروری سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہے، دیگر مقررین میں عبدالله ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا شامل تھے۔
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان نے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم دنیا کے خطرناک خطے میں رہ رہے ہے دنیا میں انتہائ تیزی سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے اور ہولناک افات اور حادثات رونما ہو رہے ہے ہمارا خطہ سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوا ہے۔ عوام میں اس سے متعلق اگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے شرکاری کو اہمیت دینی ہوگی اور نوجوانون کو تربیت اور منظم کرنا ہوگی تاکہ آفات اور حادثات پیش آنے کیصورت میں نوجوان ثابت قدمی سے امدادی سرگرمیوں اور حادثات کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کرسکے۔